پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل مینیجمینٹ نے اس سیزن میں کئ ایک انوکھے اور قدرے بہترین قسم کے فیصلے کیے ہیں جو کہ یقیناً پاکستان سپر لیگ کو مزید مقبولیت کی بلندیوں پر لے جائیں گے ۔ ۔
سب سے پہلے تو پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 5 مکمل طور پر پاکستان میں شفٹ کردیا جو ایک انتہائ بہترین فیصلہ تھا اس فیصلے سے نہ صرف پاکستانی کرکٹ کو فائدہ پہنچے گا بلکہ پاکستان کو معاشی ، سماجی ، سیاحتی ، اور سفارتی محاذ پر بھی فوائد حاصل ہوں گے ، لہذا اس فیصلے پر پی سی بی کو جتنی داد دی جاۓ اتنی کم ہے
ایک اور انوکھا اور قدرے مختلف فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار کمنٹری انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں نشر کی جاۓ گی ہر میچ کی ہر اننگ میں لگاتار 5 اوورز اردو میں کمنٹری کی جاۓ گی اور باقی 15 اوورز انگلش میں کمنٹری کی جاۓ گی ، اردو میں کمنٹری کرنے کے لیے پی سی بی نے جن حضرات کی خدمات لی ہیں ان میں رمیز راجہ ، وقار یونس ، بزید خان ، عروج ممتاز وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ فیصلہ ان تمام شائقین کے لیے تحفہ ہے جو کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں لیکن انگریزی زبان نہیں جانتے ، اب وہ بھی اپنے ملک کی قومی زبان میں کمنٹری سن کر میچ کا دگنا لطف اٹھا سکیں گے
اس کے علاوہ پی سی بی کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ اس بار کھلاڑیوں کی شرٹ پر لکھے نام انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی درج ہوں گے ۔ ۔ اس فیصلے سے ماڈرن کرکٹ میں پاکستان کے روایتی اور دیسی مزاج کا ایک بہترین تڑکا لگے گا جو پاکستان سپر لیگ کو ایک اور پہچان عطا کرے گا ۔ ۔
مزید اقدامات یہ کۓ گۓ کہ جن جن میدانوں میں پی ایس ایل کے میچز ہونے ہیں پی سی بی نے ان تمام گراؤنڈز کی رونقیں دگنی کردی ہیں کچھ دن قبل پاک بنگلہ دیش سیریز کے دوران پاکستانی گراؤنڈز کی آؤٹ فیلڈ دیکھ کر شائقین کرکٹ کو بڑی مایوسی ہوئ تھی اور وہ اس بے چینی میں تھے کہ اگر پی ایس ایل ایسے گراؤنڈ میں ہوئ تو میچز کا مزہ خراب ہوجاۓ گا لیکن پی سی بی نے پی ایس ایل کے انعقاد سے پہلے ہی شائقین کی بے چینی کو ختم کردیا ، اور گراؤنڈز کی آؤٹ فیلڈ کو سبزہ زار سے بھر کر گراؤنڈز کی خوبصورتی کو چارچاند لگا دیے ، نہ صرف یہ بلکہ گراؤنڈز میں کرسیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ بہترین پروڈکشن کیمروں کو نصب کر کے شائقین کرکٹ کے دل بھی جیت لیے
آخر میں ایک اور بہترین فیصلے کا تذکرہ کرتا چلوں کہ پی ایس ایل مینیجمینٹ نے یہ اعلان کیا ہے کہ اس پی ایس ایل سیزن میں ایک روز خواتین میں پاۓ جانے والے سب سے عام کینسر یعنی بریسٹ کینسر کے طور پر وقف کیا جاۓ گا جو کہ 7 مارچ کو راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے دونوں میچز کے دوران شائقین کرکٹ توجہ میں لاسکیں گے
اس کے ساتھ ہی ایک یوم بچوں کے کینسر کی آگاہی کے طور پر منایا جاۓ گا جو کہ 22 فروری کو لاہور اور کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کے دوران عمل میں آۓ گا ۔ ۔
اور یقیناً اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا بہترین امیج ظاہر ہوگا اور دنیا کے سامنے صحت کے معاملے میں پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر ہوگا ۔ ۔
لہذا ان بہترین اقدامات کو جتنا سراہا جاۓ اتنا کم ہے یقیناً یہ اقدامات پی ایس ایل کو نیا مقام نیا وقار بخشیں گے ، اور یہ امید کی جاسکتی ہے کہ یہ پی ایس ایل گزشتہ تمام پی ایس ایل سیزنز سے زیادہ بارونق ، زیادہ پروقار ، زیادہ مزیدار اور زیادہ لطف اندوز ہوگا
Comments
Post a Comment